خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے ۔ اجلاس میں ملکی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات شریک ہوں گے ۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی ، مشیر قومی سلامتی امور اور مشیر خارجہ بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں کشمیر ، افغانستان سمیت علاقائی اور عالمی امور ، ضرب عضب سمیت ملک بھر میں جاری عسکری کارروائیوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔