خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: (ملت آن لائن) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی، اجلاس 12 کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔ دورسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن رہنماؤں سے رات گئے فون پر رابطہ کر کے آئینی ترمیم پر بات چیت کی۔ سردارا یاز صادق نے کہا مسئلے کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن بننے میں ہی سب کا فائد ہے، امید ہے سیاسی قوتیں ذمہ داری کا ثبوت دیں گی، رابطوں کے بعد مایوسی کم اور امید بندھی ہے، آج خوشخبری مل سکتی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔ دورسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن رہنماؤں سے رات گئے فون پر رابطہ کر کے آئینی ترمیم پر بات چیت کی۔ سردارا یاز صادق نے کہا مسئلے کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن بننے میں ہی سب کا فائد ہے، امید ہے سیاسی قوتیں ذمہ داری کا ثبوت دیں گی،