خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.4 فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔ اجلاس میں نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.4 فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں 41 ہزار میٹرک ٹن سرپلس یوریا کی برآمدگی اور یوریا برآمد کرنے کی مدت میں 28 فروری تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ یوریا کھاد کی برآمد آئندہ سال فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں سری لنکا کو 35 ہزار میٹرک ٹن سر پلس یوریا کھاد برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یونائیٹڈ ٹاول ایکسپورٹر کو ویکسپو گروپ کے شیئر خریدنے اور سی پی پی اے کو دہرے فیول پر چلنے والے 4 آئی پی پیز سے معاہدے کی اجازت دے دی گئی۔ آئی پی پیز میں سیف، اورینٹ، سفائر اور ہل مور شامل ہیں۔ 4 آئی پیز گیس اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔