خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کاآج 29واں اجلاس

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 29واں اجلاس آج ہوگا، اس میں چھٹی مردم شماری کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ اور چوتھا قومی سیلاب بچاؤ منصوبہ منظوری کیلئےپیش کیاجائےگا ۔ محکمہ شماریات اجلا س کو ملک میں مردم شماری کے انعقاد کی تیاریوں، فوج کی دستیابی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دےگا جبکہ اجلاس کو ہرسال سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے 10 سالہ جامع منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کی تیاری کے لئے کمیٹی بھی اپنی تجاویز مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں رکھے گی۔ اجلاس سےقبل وزیراعظم سے وزراء اعلیٰ کی ملاقات بھی ہوگی جس میں ملک کی مجموعی امن وسلامتی کی صورت حال بھی زیرغور آئے گی۔