خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی سیلابی علاقوں میں بحالی کےکام تیزکرنےکی ہدایت

اسلام آباد:اے پی پی وزیراعظم نوازشریف نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چترال میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور طبی سہولیات، خوراک اور رہائش فراہم کی جائے۔