خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی عدم موجودگی بجٹ تاخیرکا شکار

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث بجٹ 2016 کے تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی عدم موجودگی میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ کی تاریخ کو جون کے دوسرے ہفتے تک لے جانے کے لئے مشورہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بجٹ کو 3 جون کو پیش کئے جانے کااعلان کیا گیا تھا۔ آج ہونے والے اجلاس میں شرکا کو وزیراعظم کی عدم موجودگی کے باعث بجٹ کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے حوالے سے آگاہ اور مشورہ کیا جائے گا۔ اگر شرکا کی اکثریت نے منظوری دے دی تو بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو 2 ہفتے آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے، دوسری صورت میں بجٹ اعلان کردہ تاریخ کے مطابق 3 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔