خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی لندن رواںگی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد:(آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے میڈیکل چیک اپ کیلیے لندن روانگی سے متعلق اپنے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے وزیر اعظم نے پہلے آج 18 مئی کو روانگی کا پروگرام بنایا تھا مگر اب 20 مئی کے بعد ہی روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم لندن سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات لیکر آنیوالے سینیٹر رحمن ملک کی آمد کے بعد لندن روانگی کیلیے اڑان بھریں گے کیونکہ رحمن ملک ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں متوقع ملاقات کے حوالے سے خصوصی پیغام لے کرآئیں گے۔