خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی میجر اسحاق کی شہادت پر ان کے اہل حانہ سے اظہار تعزیت

وزیراعظم کی میجر اسحاق کی شہادت پر ان کے اہل حانہ سے اظہار تعزیت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میجر اسحاق کی قیمتی جان کے ضیاع پر دلی تعزیت ظاہر کی ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔