خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی نااہلی؛تحریک انصاف کی درخواست سماعت منظور

اسلام آباد:(آئی این پی)درخواست تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اوران کے خاندان نے منی لانڈرنگ کی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کیا تھا تاہم اسپکیر نے میرٹ پرفیصلہ نہ کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کو میں لانڈرنگ کرنے پر نااہل قراردیا جائے۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیتے ہوئےمزید سماعت 23مئی تک ملتوی کردی۔