خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی وزارت پانی وبجلی کو21جولائی کوآزاد کشمیرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ 21جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے روز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو پولنگ سٹیشنز کے دورے کے لئے ہیلی کاپٹر کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ 21 جولائی جمعرات کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے روز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی علاقے میں بجلی بند نہ ہو۔ جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک ہیلی کاپٹر بھی چیف الیکشن کو دے دیا گیا ہے اور ان کی صوابدید پر ہے کہ وہ الیکشن کے روز مانیٹرنگ کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کریں۔ (ن غ)