خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی کرسی ہل نہیں ہچکولے کھا رہی ہے:لطیف کھوسہ

کراچی (آن لائن) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کرسی ہل نہیں رہی ہچکولے کھا رہی ہے ان کی فیملی کے متضاد بیانات میں ان کو پھنسانے کے لئے کافی ہیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ہی میاں محمد نواز شریف کو لے ڈوبے گی اور وہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم کبھی بھی ثبوت نہیں دے پائیں گے سابق گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کرسی ہل نہیں رہی بلکہ ہچکولے کھا رہی ہے اور ان کی فیملی کے متضاد بیانات ہی انکو پھنسانے کے لئے کافی ہیں اور مولانا صاحب ان کے لئے کچھ نہیں کر پائیں گے ۔