خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی کشمیرکےمتعلق مذمت سامنےنہ آناشرمناک ہے، عمران

اسلام آباد(آئی این پی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی کشمیر کے متعلق مذمت سامنے نہیں آئی جو شرمناک ہے اور نواز حکومت کے کشمیر سے متعلق سست رد عمل پر تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر میں معصوم جانوں کے ضیاع کا نوٹس لے۔ جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کے کشمیر سے متعلق سست رد عمل پر تشویش ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی کشمیر سے متعلق مذمت سامنے نہیں آئی جو شرمناک ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیرکمیٹی کی بھارتی مظالم پر خاموشی تشویش ناک ہے اور فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم پارلیمان کی خصوصی کمیٹی خاموش کیوں ہے،مسئلہ کشمیر صرف بھارتی اندرونی معاملہ نہیں پاکستان بھی فریق ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر میں معصوم جانوں کے ضیاع کا نوٹس لے۔