خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی کوئٹہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایف سی اہلکاروں کو جانی نقصان ہوا۔ بدھ کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انکو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ وزیراعظم نے حملہ میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہترین طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پسپا ہونے والے دہشتگرد مایوسی میں اس طرح کے حملے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے وطن میں دہشتگردوں اور انتہاء پسند نظریات کے افراد کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سول اور ملٹری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے امن بحال ہوا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔