خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور لواحقین سے تعزیت

وزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور لواحقین سے تعزیت
اسلام آباد :(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اے آئی جی سمیت پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا ظہار اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔انہوں نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے سلسلے میں پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہ شکست خوردہ دشمن کی کوئی بزدلانہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اور جدوجہد کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا ظہار اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔انہوں نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے سلسلے میں پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہ شکست خوردہ دشمن کی کوئی بزدلانہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اور جدوجہد کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔