خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کےایوان میں آنے پراحتجاج نہیں ہوگا:خورشید شاہ

کراچی:(آئی این پی )وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئے تو اپوزیشن کیا کرے گی ؟ خورشید شاہ نے وضاحت سے بتا دیا ، کہتے ہیں پرچہ آؤٹ ہو چکا ، نواز شریف ایوان میں آکر سوالوں کے جواب دیں ، تحمل سے سنیں گے ، سسٹم ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں نہ ہی گو نواز گو کا شور مچائیں گے ۔ خورشید شاہ کہتے ہیں پرانی سیاست بھلا دی نواز شریف کو تحمل سے سننے کی یقین دہانی بھی کرا دی ۔ کراچی میں بولتے ہوئے خورشید شاہ نے کئی خدشات بھی ظاہر کئے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے کمیشن کیلئے حکومتی خط کا جواب دیا ہے ، رد نہیں کیا ۔ حکومت بھی پیر سے پہلے کمیشن کو خط لکھ دے کہ متفقہ ٹی او آرز دے رہے ہیں ۔