خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کےبھارت سےذاتی تعلقات پرمسئلہ کشمیرمتاثرہورہاہے: خورشید شاہ

اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات پر مسئلہ کشمیر متاثر ہورہاہے،مسئلہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلایاجانا چاہیے۔بدھ کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات پر مسئلہ کشمیر متاثر ہورہاہے،حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے اور کشمیر کے معالے پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے وہ کشمیر پرحقائق تسلیم نہیں کرتے۔(خ م)