خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کےدامادکیپٹن صفدرکی نااہلی کیلئےدرخواست دائر

اسلام آباد:(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کے نوابزادہ صلاح الدین نے الیکشن کمیشن میں کیپٹین صفدر کی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے مکمل درج نہ کروانے کے خلاف پیٹیشن دائر کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوحداری کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو نا اہل قرار دے ، اگر الیکشن کمیشن نے بات نہ سنی تو عدالت سے رجوع بھی کیا جا سکتا ہے ۔