خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

وزیراعظم شاہد

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور :(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ مخالف بیان دے کر توہین عدالت کی جو کہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، توہین آمیز نشریات پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدر آمد کا حکم دے رکھا ہے، جس کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، اس لیے کارروائی کی جائے اور عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پیمرا سے تفصیلات طلب کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ان کے عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کرے۔ خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر توہین عدالت کی درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔