خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے: نعیم الحق

عمران خان کےنکاح

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے،انہوں نے “حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے محنت کی ۔ وزیراعظم نواز شریف کے اشک آباد میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ انکے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے ۔ نواز شریف کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے ۔ انہوں نے جہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے “قانون کی حکمرانی” کی بجائے” حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے محنت کی ۔ مستعفیٰ ہونے کیلئے نہیں تو کیا عوام نے وزیراعظم کو جھوٹ بولنے اور قومی وسائل لوٹنے کیلئے ووٹ دیا؟ پاناما کے معاملے پر نواز شریف سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا ۔