خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کے روشن وژن کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آیا‘ رشید احمد خان

راولپنڈی 21 اکتوبر(ملت + ا ے پی پی)مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر4 رشیداحمدخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انٹرا پارٹی الیکشن کراکر ناقدین کے منہ بندکردیے ہیں وزیراعظم محمدنوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر وزیراعلی شہبازشریف کو ن لیگ پنجاب کاصدر بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کے روشن وژن کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آیا، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ،ایک بار پھر انکے ن لیگ کاصدربننے سے جہاں مسلم لیگ ن ملک بھر میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی وہیں آئندہ قومی الیکشن میں تاریخی کامیابی سیمٹے گی، اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ راولپنڈی ملک منیرممبران کینٹ بورڈ ملک منصورافسر،ارشدمحمودقریشی،ملک عثمان، حاجی ظفراقبال،ملک ساجد،محمد شفیق،حافظ حسین احمدملک ،شاہد مغل ودیگر نے بھی مسلم لیگ ن کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران اپنی شبانہ روز محنت سے آئندہ قومی الیکشن2018ء میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکرایک بار پھر مسلم لیگ ن کی حکومت قائم کرنے میں اہم کرداراداکرینگے۔