خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ڈنمارک کے سفیر سے بات چیت

اسلام آباد(ًٌملت+ آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ جمہوری ادارے مضبوط ہیں،اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں کامیابیاں ملی ہیں،پاکستان ور ڈنمارک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔جمعرات کو ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک معاشی،تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھاسکتے ہیں،جمہوری ادارے مضبوط ہیں،اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈنمارک کے سفیر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں کرداراداکریں گے۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے