خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسین سمیت 16 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

اقتصادی رابطہ

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسین سمیت 16 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی
اسلام آباد:(ملت آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت مختلف گروپوں کے 16 افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی گئی جب کہ انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ21کی افسر راؤتحسین کی انکوائری زیرالتوا ہونے کے باعث ترقی نہ ہو سکی۔ اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف گروپوں کے گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کاجائزہ لیا گیاجبکہ اجلاس شروع ہوتے ہی وزیرا عظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواداپنی نشست سے اٹھ کر چلے گئے جنھیں بعد میں گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔ اجلاس کے دوران پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے11 ،فارن سروس کے ایک ، سیکریٹریٹ گروپ کے 2اور پولیس سروس کے2 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ان میں طاہر سرفراز احمد، رضوان احمدملک،شعیب میر میمن، ڈاکٹر جہانزیب خان ، سکندر سلطان راجہ ،فواد حسن فواد، بابر حسن پروانہ شامل ہیں ۔طاہر حسین، جواد رفیق ملک، رضوان احمد بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔فارن سروس کے شاہ جمال کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ سیکریٹریٹ گروپ کے نور احمد اور پرویز جونیجو ،پولیس سروس کے خالق داد لک اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو بھی گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں انفارمیشن سروس کے کسی افسر کو ترقی نہیں دی گئی۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری اطلاعات سرداراحمدنوازسکھیرا کو3 ماہ کیلیے ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیاگیاہے، اسی طرح سیکریٹریٹ گروپ کی گریڈ19 کی افسر ماروی قادر کو ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کردیاگیاجبکہ سیکریٹریٹ گروپ کے ہی گریڈ19 کے افسر محمد شبیر کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات تھے، پاکستان آڈٹ اینڈاکاؤنٹس سروس کے گریڈ19 کے افسرسمیع اللہ خان کوسائنس اینڈٹیکنالوجی میںچیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر تعینات کر دیاگیااس سے قبل وہ پی اوایف واہ میںچیف کاسٹ اکاؤنٹس آفس میں تعینات تھے۔ ایک اورنوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر انور زیب کو وزارت مواصلات میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیاگیاوہ وزارت خزانہ میںڈپٹی سیکریٹری تعینات تھے۔دریں اثناء حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کے بھی4افسران کے تقرروتبادلے کیے ہیں ۔ اس ضمن میں ایف بی آر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محی الدین اسماعیل کوایڈیشنل کمشنر ان لینڈریونیو ریجنل ٹیکس آفس سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات کر دیاگیا۔ اسی طرح سید مظہر حسین شاہ کو سیکریٹری فیڈرل بورڈ اف ریونیو ہیڈکوارٹر سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیٰکس پئیرز یونٹ اسلام آباد،محمد عامر الیاس کو سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشن ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اورعبدالعزیز سومرو کو سینئر آڈیٹر ریجنل ٹٰیکس آفس سکھر سے سینئر آڈیٹر ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی تعینات کردیاگیاہے۔