خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی سے متعلق خبر کی تردید کر دی

روزنامہ ڈان کی خبر حقائق کے برعکس ، خبر کا مواد تخیل و جھوٹ کا امتزاج ہے ، خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مواد کی کسی نے تصدیق نہیں کی ، خبر کی تصدیق نہ ہونے کا اقرار غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی کھلی مثال ہے ، عالمی معیار کی آزادی اظہار کا مطالبہ کرنے والے رپورٹنگ میں معیار مدنظر رکھیں ، آئی ایس آئی سمیت خفیہ ادارے ریاستی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں،ترجمان وزیراعظم ہاؤس
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم ہاؤس نے سلامتی اجلاس سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کر دی ۔جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق روزنامہ ڈان کی خبر حقائق کے برعکس ہے ، خبر کا مواد تخیل اور جھوٹ کا امتزاج ہے ، خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مواد کی کسی نے تصدیق نہیں کی ۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خبر کی تصدیق نہ ہونے کا اقرار غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی کھلی مثال ہے ، عالمی معیار کی آزادی اظہار کا مطالبہ کرنے والے رپورٹنگ میں معیار مدنظر رکھیں ۔ آئی ایس آئی سمیت خفیہ ادارے ریاستی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں ، خفیہ ادارے صوبائی اور وفاقی سطح پر دہشت گردں کے خلاف قومی مفاد میں مصروف عمل ہیں ۔