خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم ہفتے کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز دو روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سول قیادت سے ملاقات کریں گے.

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کا پہلا دورہ ہوگا.

موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنربلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال کوئٹہ پہنچنے پروزیراعظم کااستقبال کریں گے.

اپنے دورے میں‌ وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاجلاس سےخطاب کریں گے، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورارکان سینیٹ سےبھی خطاب متوقع ہے.

دورے کے موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان میں‌ جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے گا.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم نے کراچی کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں صدر پاکستان، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں کیں۔

اسی تسلسل میں گذشتہ روز وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں شہرقائد کے لیے ترقیاتی پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی پیکج، گرین بس اور پانی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے گورنرسندھ کو تھر کا دورہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔