خبرنامہ پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شہباز شریف طبی معائنے کے لیے برطانیہ میں قیام کریں گے، جبکہ اس دوران وہ ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگز بھی کریں گے۔اور اسی دوران انکی برطانیہ کے اہم رہنماوں سے ملاقات بھی متوقع کی جا رہی ہے، شریف دن ڈیڑھ بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئے، وہ ممکنہ طور پر یکم اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔
لندن: بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
وزیراعلیٰ پنجاب ، سابق نواز شریف کی اہلیہ اور اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے، جو گلے کے کینسر میں مبتلا اور علاج کے سلسلے میں گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر بن جانے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔ برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔