خبرنامہ پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر سردار سورن کا قتل: عدالت نے بلدیو کمار کو بری کردیا

وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر سردار سورن کا قتل: عدالت نے بلدیو کمار کو بری کردیا

پشاور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بلدیو کمار کو عدالت نے عدم ثبوت پر بری کردیا۔ بونیر ڈگر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سردار سورن سنگھ قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران عدالت نے بلدیو کمار کو عدم ثبوت پر قتل کے الزام سے بری کردیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کے گرفتاراقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری
پولیس نے سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔ بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔