خبرنامہ پاکستان

وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

لاہور :(ملت آن لائن) وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچے، جہان وزیراعلیٰ پنجاب نے انکا استقبال کیا، جس کے بعد وزیر اعظم نے جاتی امرا میں نااہل نوازشریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور ن لیگ کے جلسوں پر بھی تبادلی خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 17 جنوری کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آخری راؤنڈ ہوگا، جو حکومت کی بساط لپیٹ دے گا اب انصاف کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا، طاہر القادری
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے طاہر القادری کی حمایت کی ہے۔ عمران خان نے پوری طاقت کے ساتھ 18 جنوری کو طاہر القادری کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔