خبرنامہ پاکستان

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کردیا

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے برطانیہ روانہ ہونے کے پروگرام کے پیش نظر منگل کو اپنا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وزیر خزانہ کا 14 سے 17 اپریل کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن کا دورہ طے تھا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اب گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن پر مشتمل وفد ان اجلاسوں میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔