خبرنامہ پاکستان

وزیرخزانہ معیشت کی بہتری پر سیلز ٹیکس میں کمی لانے میں پرعزم ہے،،وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 3 فروری (ملت+اے پی پی) وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وزیرخزانہ ملک میں معیشت کی بہتری پر سیلز ٹیکس میں کمی لانے میں پرعزم ہے، موجودہ دور حکومت میں ٹیکس ریکوری 62 فیصد تک بڑھی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ریکوری 62 فیصد بڑھی ہے اور اگر ہم اپنے اہداف پورے کرنے میں کامیاب ہوئے تو یہ 80 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ شمس النساء کے سوال کے جواب میں رانا افضل نے بتایا کہ پاکستان میں آمدنی پر کوئی دوہری ٹیکسیشن نہیں ہے، معیشت میں بہتری پر سیلز ٹیکس میں کمی کا عزم ہے۔