خبرنامہ پاکستان

وزیرداخلہ سےبرطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کرکے عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس سمیت سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد اور مصروفیات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ (ن غ)