خبرنامہ پاکستان

وزیرداخلہ چوہدری نثارسے صدرآزادکشمیر کی ملاقات

اسلام آباد:(آئی این پی) وزیرداخلہ چوہدری نثارسے صدرآزادکشمیرمسعود خان نے ملاقات کی ہے۔ وزیرِداخلہ نےفہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجا ارشد محمود کوگرفتارکرنے والے 2ایف آئی اے اہلکاروں کو انعامات اورتعریفی اسناد سے نوازا ۔ وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے آزاد کشمیرکے صدرمسعود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیرِداخلہ نے مسعود خان کوصدرآزادکشمیرمنتخب ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی صلاحیتیں آزاد کشمیرکے عوام کی تعمیروترقی اورمسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگر کرنے کیلئے وقف ہوں گی ۔ کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جد وجہد کوظلم وجبرسے دبایا نہیں جا سکتا ۔ جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ایف آئی اے کے دونوں اہلکاروں کوتعریفی اسناد اورایک ایک لاکھ روپے انعام دیا۔ انعام پانے والوں میں ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم اورکاؤنٹرآفیشل خالد خان طورخم چیک پوسٹ پرتعینات ہیں ۔ کاؤنٹر آفیشل خالد خان کی نشاندہی کرنے پرشفیق اعظم نے ملزم کوگرفتار کیا جس پروزیرِداخلہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔