خبرنامہ پاکستان

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کو یہاں ون آن ون ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ ، پاک ۔ برطانیہ تعلقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون، منظم جرائم پر قابو پانے کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔