خبرنامہ پاکستان

وزیرداخلہ کا شناختی کارڈزسرنوتصدیق کرانےکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار کا نوشکی ڈرون حملہ کے بعد اہم فیصلہ ۔ نادرا کو 18 کروڑ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی از سر نو تصدیق کیلئے لائحہ عمل دو دن میں مرتب کرنے کا حکم دیدیا ۔ تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا کو 48 گھنٹے میں پلان پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ اور آئندہ حصول ناممکن بنانے کی ہدایت ۔ چوہدری نثار نے نادرا ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے سے دنیا میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کوئی بھی آسانی سے استعمال کرسکتا ہے جو قومی مفاد اور سلامتی کے خلاف ہے ، آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ غیرملکیوں کے جعلسازی سے بنوائے گئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز ، فوری نشاندہی کرکے بلاک کئےجائیں ۔ مستقبل میں سیکورٹی ادارے غیر ملکیوں کے شناختی کارڈز کی منسوخی اور تصدیق میں نادرا کی معاونت کریں گے ۔