خبرنامہ پاکستان

وزیرداخلہ کا ڈی جی رینجرز سندھ کو فون

اسلام آباد: (آئی این پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ سے فون پر رابطہ کرکے تمام میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیرداخلہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں کراچی میں حالات پرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور کراچی اور سندھ کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پراطمینان کااظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کہ کراچی میں تمام میڈیاہاؤسزکی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ کوئی شرپسندقانون کی گرفت سے نہ بچ پائے اور کوئی بھی کسی پرامن شہریوں کوہراساں نہ کرسکے ۔ کراچی میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی معاونت بھی شامل ہونی چاہئے۔