خبرنامہ پاکستان

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات سے سعود ی سفیرکی ملاقات

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی جس میں میڈیا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا تذویراتی شراکت دار ہے،سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کو تعاون فراہم کیا ہے۔جمعرات وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی ۔ملاقات میں میڈیا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا تذویراتی شراکت دار ہے،سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کو تعاون فراہم کیا ہے،دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت کا رشتہ ہے،دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات مذہبی،ثقافتی اور تجارتی بنیاد پر قائم ہیں۔(خ م)