خبرنامہ پاکستان

وزیر اطلاعات کے خلاف اینکر کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد:(اے پی پی)کونسل آف کمپلینٹس پیمرا میں نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف درخواست پر سماعت 8اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کونسل کے سامنے پیش ہوگئے مگر نجی ٹی وی کے اینکرنہ آئے۔ کونسل آف کمپلینٹس پیمرا میں سماعت کےد وران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نجی ٹی وی کے اینکررات کو ایمرجنسی امریکا روانہ ہوئے ہیں اس لیے حاضر نہیں ہو سکتے۔ کونسل نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔نجی ٹی وی اینکر نے کونسل آف کمپلینٹس میں پرویز رشید کی جانب سے نا زیبا الفاظ استعمال کئے جانے کی شکایت کی تھی۔