خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم اور آرمی چیف مدینہ منورہ سے وطن واپس پہنچ گئے

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدینہ منورہ میں حاضری کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔ مدینہ منورہ کے نائب گورنر عبدالمحسن نے انہیں رخصت کیا۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کیساتھ انکے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں میں شرکت کے بعد گزشتہ روز مدینہ منورہ گئے تھے جہاں انہوں نےمسجد نبوی میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت بھی کی جس کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کی۔