خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم حالات کا ادارک کریں صوبوں کے درمیاں پہلے ہی گیس کے معاملے پر حالات بدتر ہیں

سکھر (ملت آن لائن + آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات کا ادارک کریں صوبوں کے درمیاں پہلے ہی گیس کے معاملے پر حالات بدتر ہیں اور اب پانی کے معاملات پر بھی حالات بدتر ہو رہے ہیں اس سے نفرتیں جنم لے رہی ہیں کیونکہ دو صوبوں کے لاگ چیخ رہیہیں اور کچھ لوگ ڈیموں میں پانی چھوڑ رہے ہیں جس پر لگتا ہے کہ کہیں یہ کوئی خطرناک سازش تو نہیں کھیلی جا رہی ہے جس سے ریاست کا نقصان ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں منعقد ہ ایک کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نواز شریف پر تنقید نہیں کررہاہوں ان کو ان حقائق سے آگاہ کررہا ہوں جو انہیں ان کے وزراء اور خوشامدی بھی آگاہ نہیں کرتے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئیں اور پانی کے حوالے سے کیے جانے والے اب تک کے معاہدوں کے مطابق پانی پر سب سے زیادہ حق سندھ کا بنتا ہے مگر سندھ کو اس کا حق نہ دے کر اس کا معاشی قتل کیاجارہاہے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاملات کی طرف حکومت متوجہ نہیں ہو رہی ہے ماضی میں بھی اس طرح کے معامالت کی وجہ سے وفاق کو نقصان پہنچ چکا ہے مگر اب کسی حادثے کو سہنے کی سکت ہم میں نہیں رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پانی کے حوالے سے وزیر اعظم کو خطوط بھی لکھ چکا ہوں مگر وزیر اعظم اور ان کے وزراء4 صاحبان پا رلیمنٹ میں اں ا ہی پسند نہیں کرتے تو ہمیں مجبوراً اپنی بات ان تک پہنچانے کے لیے اسپیکر کا سہارا لینا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کیوں وفاق کی باتیں کرنے والوں کو دیوار سے لگایا جا رہاہے ایسا نہ ہو کہیں لوگ وفاق کی باتیں سننا ہی پسند نہ کریں انہوں نے کہا کہ سیاست ہونی چاہیئے اور سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت ہونی چاہیئے مگر اس طرح بھوک کی سیاست کو فروغ نہیں دینا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 68 ایم این ایز کے حلقوں کے لیے گیس کی منظوری دی جا ئے مگر سندھ یا بلوچستان کے کسی ایم این اے کے ایک بھی حلقے کے لیے نہیں کیوں اس لیے وزیر اعظم معاملات کی حساسیت کو سمجھیں