خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ اپوزیشن جماعتیں متفق نہ ہوسکیں

اسلام آباد:(آئی این پی ) وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوسکا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں ، جبکہ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کی جانب سے بھی وزیر اعظم کے استعفے کی مخالفت کی گئی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بھی اس حوالے سے کوئی واضح جواب دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ایم کیو ایم نے بھی اس مطالبے کی پہلے مخالفت کی تھی مگر گفت و شنید کے بعد اس نے بھی اس حوالے سے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے ۔