خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم نواز شریف آج مدینہ جائیں گے

ریاض (دنیا نیوز ) وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ، امریکی عرب اسلامی کانفرنس میں بھی شرکت کی ، سعودی فرمانروا نے ان کا استقبال کیا ، وزیر اعظم آج مدینہ منورہ جائیں گے ۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی عرب اسلامی کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شاہ سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم ریاض پہنچے تو ایئرپورٹ پر گورنر اور دیگر سعودی حکام نے استقبال کیا ۔ سرتاج عزیز اور اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے ۔ وزیر اعظم 23 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے ۔ – S