خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم نے زرداری سے رابطہ کرانے کا مطالبہ کیا: خورشید شاہ کا دعویٰ

وزیر اعظم نے زرداری سے رابطہ کرانے کا مطالبہ کیا: خورشید شاہ کا دعویٰ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) حلقہ بندیوں کے معاملے پر سیاسی بحران ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ سینیٹ میں حلقہ بندیوں میں قانون سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت نہ ملنے پر حکومت بے بس ہو گئی۔ وزیر اعظم نے قائد حزب اختلاف سے رابطہ کر لیا اور پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں قانون سازی کیلئے سینیٹ میں ساتھ دینے کا کہا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات یا فون پر رابطے کے خواہشمند تھے لیکن انہیں بتا دیا کہ یہ معاملہ میرے اختیار سے باہر ہے، وہ قیادت سے خود رابطہ کریں لیکن وزیر اعظم نے اصرار کیا کہ آپ ہی ہمارا اپنی قیادت سے کرائیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ قیادت تک صرف پیغام پہنچا سکتا ہوں، اس کے علاوہ کوئی مدد نہیں کر سکتا، بہتر ہے کہ حکومت تحریری طور پر اپنی تجاویز اور درخواست دے۔