خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں: عمران

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں‘ سلمان اسلم بٹ نے کہاکہ نواز شریف کا پارلیمنٹ سے خطاب سیاسی تھا ‘ اخلاقی طور پر نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے ‘ تحقیقاتی حکومتی ادارے وزیر اعظم کے خلاف کیسے تحقیقات کریں گے‘ وزیر اعظم کو دباؤ کی وجہ سے قومی اسمبلی میں جواب دینا پڑا‘ کمیشن بنانے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لئے عدالت سے 2 دن مانگے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں عدالت خود فیصلہ کرے ۔ وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج پتہ چلا وزیر اعظم کے پاس بطور ثبوت پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں کہا کہ تمام دستاویز سب کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ منی ٹریل کے تمام ثبوت ہیں‘ قطری لیٹر کا بھی کوئی ثبوت نہیں‘ مریم نواز کا بیان ہے کہ ان کی فیملی کی کوئی جائیداد باہر نہیں۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب پانامہ انکشاف کی وجہ سے کیا۔ وزیر اعظم کو دباؤ کی وجہ سے قومی اسمبلی میں جواب دینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لئے عدالت سے 2 دن مانگے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پرچیوں پر کاروبار ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ تحقیقات کرنے والے تمام ادارے نوا زشریف کے ماتحت ہیں۔ کمیشن ہی تعین کرے گا دستاویزات اصل ہیں یا نہیں ۔ جمہوریت کی رسم ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف انکوائری ہو تو وہ مستعفی ہو جاتا ہے شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل عدالت کے ایک ہی سوال کا جواب نہیں دے سکے کمیشن حقائق کو5 رکنی بنچ کے سامنے رکھے گا۔ ۔۔۔(رانا)