خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم کا بیان نیب کیلئے آخری وارننگ ہوگا :حکومتی ذرائع

اسلام آباد:(اے پی پی)اہم حکومتی ذرائع نے وزیر اعظم کے بیان کو نیب کے لئے آخری وارننگ قرار دے دیا ہے جبکہ حکومتی سطح پر قومی احتساب بیورو کی جگہ آزاد کمیشن بنانے کی تردید کی ہے ۔ وزیر اعظم کی نیب کو چارج شیٹ سے سیاسی حلقوں میں ہلچل جاری ہے ۔ پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں اہم حکومتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے بڑے بزنس گروپوں اور بیورو کریسی کے حوالے سے نیب کو آخری وارننگ دے دی جبکہ نیب سسٹم میں اصلاحات لانے کیلئے الٹی میٹم بھی دے دیا ، حکومتی ذرائع نے نیب کی جگہ آزاد کمیشن بنانے کی تردید کی اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومتی حلقوں میں کوئی مشاورت نہیں ہو رہی ۔ نیب کے سابق پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ ماحول سیاستدانوں کا پیدا کردہ ہے ۔ نیب کے سیاسی مقاصد نہیں ہونے چاہئیں تاہم وزیر اعظم نے جو پوائنٹس اٹھائے وہ درست نہیں ۔ وزیر اعظم کی چارج شیٹ غیر معمولی اقدام ہے ۔ دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے میں اصلاحات لائی جائیں گی ۔