اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف کل نجی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد 25 جون کو نجی دورے پر لندن جائیں گے جہاں وزیراعظم طبی معائنہ کرائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ برس ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔وزیراعظم کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہوں گے۔وزیراعظم 30 جون کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔