خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم کو اپوزیشن کی تقاریر کے دوران پارلیمنٹ سے اٹھ کر نہیں جانا چاہئے: خورشید شاہ

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپوزیشن کی تقاریر کے دوران پارلیمنٹ سے اٹھ کر نہیں جانا چاہئے،انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ سے اٹھ کر چلا جائے تو ان کو کیسا محسوس ہوگا‘گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے‘وزراء تحمل اوربرد باری سے کام لیں‘کچھ وزراء پیپلز پارٹی کو پول کھولنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ‘وہ بلا تاخیر ہمارے خلاف ریکارڈ کھول دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپوزیشن کی تقاریر کے دوران پارلیمنٹ سے اٹھ کر نہیں جانا چاہئے،انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ سے اٹھ کر چلا جائے تو ان کو کیسا محسوس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔ وزیر اعظم کے وزرا کو چاہئے کہ وہ تحمل اور بردباری سے کام لیں،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ حکومتی وزراء دھمکیاں دیتے پھر رہے ہیں کہ وہ پی پی پی دور کا ریکارڈ کھول دیں گے تو میں کہتا ہوں کہ وہ بلا تاخیر ہمارے خلاف ریکارڈ کھول دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب پرویز مشرف کے کیس میں بھی حکومت اور عدلیہ نے کوئی ایسا گول کیا ہے کہ جس کی سمجھ ایکشن رے پلے میں بھی نہیں آرہی