خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم کی حج آپریشن بروقت شروع کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت

وزیر اعظم کی حج آپریشن بروقت شروع کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں حج پالیسی کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو حج نظام کی بہتر ی کے لئے وزارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں حجاج کو بہترین سہولتیں دینے پر توجہ دی۔ حج کیلئے 3 لاکھ 38 ہزار درخواستوں کا آنا نظام کی شفافیت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیر اعظم نے حجاج کو چار سال میں بہتر رہائشیں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ سال حج کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، پالیسی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے اور سفارشات کابینہ سے منظور کرائی جائیں تاکہ حج آپریشن بروقت شروع ہو۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ 75 سال کے ان بزرگوں کو حج کے لئے ترجیح دی جائے جن کا مسلسل تین بار قرعہ میں نام نہ نکلا ہو۔ اجلاس میں ایران اور عراق سے آنے والے زائرین کی سکیورٹی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔