خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس

اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہورہا ہےجس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزراء بھی شریک ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے لئے مشاورت کے علاوہ ریاض سمٹ سمیت قومی سلامتی کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزراء چودھری نثار، خواجہ آصف، اسحق ڈار، مشیر سرتاج عزیز کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈاجلاس میں وفاقی وزراء چودھری نثار، خواجہ آصف، اسحق ڈار، مشیر سرتاج عزیز کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی بھی شریک ہیں۔اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے امن و سلامتی کے قیام کے لئے مسلح افواج کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی ۔ی جی ایم آئی بھی شریک ہیں۔