خبرنامہ پاکستان

وزیر اعلیٰ کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کا دائر ریفرنس کی پیروی کا اعلان

اہلیت بذریعہ نااہلی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاں دائر ریفرنس کی بھرپور پیروی کا اعلان کردیا۔سینئر ماہر قانون بابر اعوان تحریک انصاف کی جانب سے ریفرنس کی پیروی کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سوموار کو شہباز شریف کیخلاف ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ہفتہ کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلات نعیم الحق نے کہا کہچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس معاملے پر خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔سپریم کورٹ کے حکمنامے کے بعد شہباز شریف کا وزارتِ اعلی سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔اس پہلے ہائیکورٹ بھی شہباز شریف کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے۔نون لیگ ذاتی منفعت کیلئے قواعد و قوانین کی تذلیل کی تاریخ رکھتی ہے:۔نون لیگ مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر عدالتوں پر یلغار کرتی ہے۔خاندان کی شوگر ملوں کیلئے عدالت عالیہ کے حکمنامے کو نظرانداز کرنا شرمناک ہے۔پاکستان سے عدالتوں کی تذلیل کا یہ سلسلہ جلد انجام کو پہنچے گا ۔ملکی سیاست کو دونوں بھائیوں سے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔تحریک انصاف نظامِ ریاست کو شریفوں کے قبضے سے واگزار کرواکر ہی دم لے گی