اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں ‘ سر بنی یاس فورم’ کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سمیت میزبان ملک کے رہنماؤں اور دیگر ممالک کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ فورم میں کئی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جہاں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر بات کی جائے گی۔