خبرنامہ پاکستان

وزیر داخلہ سندھ کا راؤ انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

وزیر داخلہ سندھ کا راؤ انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

کراچی:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال نے مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راؤ انوار کے پاس واحد حل ہے چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا راؤ انوار کو مشورہ ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے پاس واحد حل ہے چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کریں اگر راؤ انوار سمجھتا ہے کہ وہ ملوث نہیں تو عدالت میں ثبوت پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ معزز چیف جسٹس نے راؤ انوار کی حفاظتی ضمانت کے لیے احکامات دیے۔ راؤ انوار کے پاس جمعے تک کا وقت ہے۔ یاد رہے کہ نقیب اللہ قتل میں ملوث راؤ انوار نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں۔ وقوع کے وقت وہ موقع پر موجود نہیں تھے، انصاف مظلوم کا حق ہے، آزاد جے آئی ٹی بنا دیں۔ خط پڑھ کر سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے راؤ انوار کو حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔ چیف جسٹس نے انہیں جمعے کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی تھی۔